قِصَصُ الْأَنْبِیَاءِ وَالشُّھَدَاءِ وَالصِّدِّیِقِینَ وَالصَّالِحِینَ
دین ِ مسیحیت کی تعلیمات پر مشتمل قصص الانبیاء کے تمام کورس توارۃ شریف، زبور شریف، صحائف انبیاء اور انجیل شریف کی تعلیمات میں سے بنائیں گے ہیں اِن کورسز میں انبیاء کرام کی سیرت ، حیاتِ طیبہ، تبلیغ، حکایات، معجزات ، درس و تدریس، کا ذکر کیا گیا ہے۔
فرمانِ سیدنا عیسٰیؑ
جس طرح زمین و آسمان اپنی جگہ سے ہٹ نہیں سکتے، اُسی طرح اللہ تعالیٰ کے کلام یعنی توراۃ کا کوئی حرف یا نقطہ بھی اپنی جگہ سے ہٹ نہیں سکتا۔ (انجیل شریف)
مفت کتابیں حاصل کریں!
ہر پانچ کورسز مکمل کرنے کے بعد آپ کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ایک کتاب بطور کا تحفہ دی جائے گی۔ تمام کورسز مکمل کرنے کے بعد آپ کو الکتاب بطور تحفہ دی جائے گی۔
آسمانی کتابوں کا تعارف
تورات یا توریت (/ˈtɔːrəˌˈtoʊrə/; عبرانی: תּוֹרָה، "تدریس، تعلیم") تورات کو حضرت موسیٰؑ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ تورات شریف میں بنی نوع بشر کی پیدائش سے لے کر بنی اسرائیل کی تاریخ تک اور اس کے بعد حضرت موسیٰؑ کی وفات تک واقعات موجود ہیں۔ اس کے ساتھ جو بنی اسرائیل کے لیے جو معاشرتی قوانین اور عبادات کے طریقے وضع کئے گئے تھے وہ سب اس میں کتاب مندرج ہیں۔ تورات حسب ذیل پانچ صحیفوں پر مشتمل ہے۔ (1) پیدائش : اس صحیفے میں حضرت موسیٰؑ سے پہلے کے انبیاء کرام حال احوال بیان کیا گیا ہے۔ تاکہ آل ابراہیم ؑ اور یعقوب ؑ نمایاں ہوں۔ (2) خروج : اس صحیفے میں حضرت موسیٰؑ کی ولادت سے لے کر آپ ؑ کا اعلان نبوت اور کوہ طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے دئیے جانے احکامات کا احوال مذکور ہیں۔ (3) احبار : اس صحیفے میں خصوصیت کے ساتھ بنی اسرائیل کی عبادتوں کے طریقہ کا ذکر ہے۔ (4) گنتی: اس صحیفے میں خروج کے بعد کے بنی اسرائیل کے احوال مذکور ہیں کہ کس طرح بنی اسرائیل نے اردن اور ماوراء اردن کا علاقہ فتح کیا نیز اس میں تدریجی احکامات اور قوانین کا بھی ذکر ہے۔ (5) استثنا: اس صحیفے میں تاریخی پس منظر پر نظر ڈالی گئی ہے اور قوانین کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے۔ یہ صحیفہ حضرت موسیٰ ؑ کی وفات کے ذکر پر ختم ہوتا ہے۔
زبور شریف (عبرانی תהילים، تلفظ تہیلیم) عبرانی صحائف (عہد عتیق) میں سے ایک کتاب ہے۔ زبور کے لغوی معنوں میں سے ایک پارے اور ٹکڑے کے ہیں۔زبور شریف، قدیم بنی اسرائیل کی گیتوں کی کتاب ہے زبور شریف کی کتاب تقریباً ۱۴۰۰ ق۔م (حضرت موسیٰ ؑ) سے تقریباً ۴۰۰ ق۔م (عزرا امام اعظمؓ) تک ایک ہزار سال کے دَور میں لکھی گئی۔ زبور شریف کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک حصہ کو تعریفی کلمات کے ساتھ ختم کیا گیا ہے۔زبور شریف کی کتاب میں ۱۵۰ رکوع یعنی ابواب ہیں۔ زبور شریف کی کتاب میں کلامِ مقدس کی دوسری کتابوں کی نسبت زیادہ اور مختلف موضوعات پر بات کی گئی ہے جیسے کہ خُدا تعالیٰ اور مخلوقات، جنگیں، پرستش، حمدوثنا، حکمت، گناہ اور بدی، عدالت، انصاف اور مسیحا کی آمد۔
انجیل (انگریزی: Gospel، یونانی اصل الکلمہ، بمعنی خوشخبری) گاسپل یونانی لفظ εὐαγγέλιον (ایون جولین) کا لفظ بہ لفظ ترجمہ ہے، (eu- "اچھا"، -angelion "پیغام") سیدنا حضرت عیسیٰ ؑکا پیغام: لفظی معنٰی کے لحاظ سے “انجیل” کا مطلب “خوشخبری” کا پیغام ہے۔ دراصل انجیل سیدنا حضرت عیسیٰؑ کے اُس کلام کو کہا جاتا ہے جو آپؑ نے اپنی زندگی میں اپنے حواریوں اور اُس دور کے لوگوں اور مذہبی رہنماؤں سے فرمایا تھاجس کلام کو سیدنا حضرت عیسیٰؑ کے حواریوں نے قلمبند اور تحریر فرمایا۔ انجیل شریف میں سیدنا حضرت عیسیٰؑ کی ولادت باسعادت، رسالت، تبلیغ، حکایات، معجزات، وفات، صعودِ آسمانی کے واقعات شامل ہیں۔ سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ کی رسالت اور تعلیمات سے انسان کی بقا اور بہبود کی خوشخبری ہے۔