سیدالصوفیاء
اِس کتابچے کو لِکھنے کا مقصد یہ ہے کہ شہِنشاہِ طرِیقت و مُرشِدِ کامِل سیدنا عِیسٰی المسیح ؑکی تعلِیمات کا صوفیانہ رنگ قارئین تک اشکار کیا جائے تاکہ ہر ایک شخص اِن تعلیمات سے فیض یاب ہو سکے۔
اس کتابچے میں شہِنشاہِ طرِیقت و مُرشِدِ کامِل سیدنا عِیسٰی المسیح ؑکی تعلیمات کا زیادہ تر حصہ ِعظِیم خُطبَةُالجبل یعنی (پہاڑی وعظ) سے لیا گیا ہے جِس میں بتایا گیا ہے کہ آپؑ کی پیروی کرنے اور سلطنتِ الٰہیہ کا حصہ ہونے کا مطلب درحقیقت کیا ہے۔