ؑکورس گیارہواں۔(11)۔ آلِ یعقوب
یہ کورس ایک ایسے خواب سے شروع ہوتا ہے جو تقدیر کا دروازہ کھولتا ہے۔ حضرت یوسفؑ کا سفر قید، قربانی اور بصیرت سے گزرتا ہوا حکمت و سلطنت تک پہنچتا ہے۔ یہ داستان صرف ماضی کا واقعہ نہیں بلکہ آج کے دلوں کے لیے راہِ نور ہے۔ یہاں ہم سیکھتے ہیں کہ سچائی، صبر اور کردار انسان کو غلامی سے عزت تک پہنچا سکتے ہیں۔ یہ سبق قید خانے کو عبادت گاہ، اور آزمائش کو تربیت میں بدلنے کا ہنر سکھاتے ہیں۔ خواب، تعبیر اور حکمت کے مراحل ہمیں روحانی بلندی کا راز بتاتے ہیں۔ یہ کورس توارۃ شریف کے منتخب حصے سے ماخوذ ایک بصیرت افروز مطالعہ ہے۔