پہلا کورس (1) – تخلیق کائنات

یہ کورس خالقِ کائنات کی تخلیقی حکمتوں اور اس کی بے مثال قدرت کے جلووں کو پیش کرتا ہے۔ اس میں ان چھ دنوں کی تخلیق کا بیان ہے جن میں اللہ عزوجل نے اپنی حکمت اور کمال سے آسمان و زمین، پانی و خشکی، نباتات و حیوانات، اور انسان کو پیدا فرمایا۔ یہ کورس ہمیں اللہ کے احکامات، اس کی بے پایاں رحمت، اور تخلیق کے عظیم نظام کو سمجھنے اور اپنی زندگی میں اس کی حکمت کو اپنانے کا سبق دیتا ہے۔