انجیر کا درخت
سیدنا حضرت عیسیٰ نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے اپنے حواریین ؓسے فرمایا: ”انجیر کے درخت سے یہ سبق سیکھو کہ جوں ہی اُس کی کونپلیں پھوٹنی اور نرم نرم پَتّے نکلنے شروع ہو جاتے ہیں، تم جان جاتے ہو کہ ’موسمِ بہار قریب ہے۔‘ اِسی طرح جب تم دیکھو کہ قوموں پر قومیں چڑھائی کر رہی ہیں اور ہر جگہ لڑائی اور جنگ ہو رہی ہے، تب تم سمجھ لینا کہ ’ہمارے مولا کا نزول بہت قریب آ گیا ہے۔‘ مَیں تم سے حقیقت بیان کرتا ہوں کہ اِس پشت کے جیتے جی یہ تمام پیشگوئیاں پوری ہو جائیںگی۔ یاد رکھو! دنیا فنا ہو جائےگی، مگر میری باتیں پتھر پر لکیر ہیں۔