بیج

سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے بیج  کے حوالے سے  ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا:”سلطنتِ الٰہیہ میں دعوت اِلی اللہ کی مثال یوں سمجھو کہ کوئی کسان کھیت میں جب بیج کاشت کر دیتا ہے، تو وہ آہستہ آہستہ بڑھنے لگتا ہے۔ کسان بےچارہ جاگے یا سوئے، اُسے کیا خبر کہ بیج کیسے اُگا اور کیسے بڑھا؟ کیوں کہ زمین خود بخود اُسے اُگاتی اور بڑھاتی ہے۔ پہلے پَتّے، پھر بالیں، پھر خوشۂ اناج اور آخر میں دانے پکتے ہیں۔ جس وقت فصل پک کر تیار ہو جاتی ہے، تو کسان بھی اُسے کاٹنے کی تیاری کرتا ہے کیوں کہ اب تو کٹائی کے دن آ چکے ہیں۔