جال
سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا: سلطنتِ الٰہیہ میں داخل ہونے اور روزِ محشر کی ایک اَور حکایات سنو! ایک بڑا جال جھیل میں پھینکا گیا۔ اُس میں ہر قِسم کی مچھلیاں پھنس گئیں۔ پھر مچھیرے مچھلیوں سے بھرا وہ جال کھینچ کر کنارے پر لے آئے اور وہاں بیٹھ کر اُس میں سے اچھی مچھلیاں اپنے ٹوکرے میں ڈالتے رہے اور جو خراب تھیں، پھینک دِی۔ اِسی طرح قیامت کے دن گناہ گار اور نافرمان لوگوں کو فرشتے چُن چُن کر جنتیوں سے علٰیحدہ کر دیں گے۔ پھر فرشتے گناہ گار اور نافرمان لوگوں کو نارِ جہنم میں پھینک دیں گے۔ جہنم میں گناہ گار اور نافرمان لوگ روتے پیٹتے دردناک عذاب میں رہیں گے۔