حضرت پطرسؓ ساس کا شفا پانا
ایک دن حضرت سیدنا عیسٰیؑ عبادت خانے سے نکلتے ہی اپنے حواری حضرت پطرسؓ کے گھر تشریف لے گئے۔ اُس دن حضرت پطرسؓ کی ساس بہت سخت بخار میں مبتلا تھیں۔ گھر والوں نے اُن کے بارے میں سیدنا حضرت عیسٰیؑ کو آگاہ کیا۔ آپؑ اُن کے سرہانے تشریف لے گئے اور فرمایا: ”یہ بخار اتر جائے!“ سو اُسی لمحے اُن کا بخار اتر گیا اور وہ فورًا اٹھ کر سیدنا حضرت عیسٰیؑ کی اور آپؑ کے حواریینؓ کی خاطر تواضع کرنے لگِیں۔ وہاں بہت سے لوگ جو اپنے مریض رشتےداروں کو سبت کے احترام کے پیشِ نظر دن میں نہیں لا سکے تھے، شام کا سورج ڈھلتے ہی سیدنا حضرت عیسٰیؑ کے پاس لاتے گئے۔ آپؑ باری باری ہر ایک مریض پر دستِ شفا رکھتے اور ہر ایک کو شفا دیتے چلے گئے۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں