مقرب حواریوںؓ کا انتخاب

ایسا ہؤا کہ اُن ہی ایام میں سیدنا حضرت عیسٰیؑ کسی پہاڑ پر دعا کرنے تشریف لے گئے۔ وہاں ساری رات دعا کرتے گزار دی۔ صبح ہوئی، تو سیدنا حضرت عیسٰیؑ نے اپنے حواریوںؓ کو اپنے پاس بلا کر اُن میں سے 12 کو منتخب کر کے مقرب حواریینؓ کا درجہ دیا۔ اُن کے نام یہ ہیں:
(1) حضرت شمعُوؔنؓ جن کا لقب آپؑ نے ”پطرؔسؓ“ رکھا
(2) حضرت پطرؔسؓ کا بھائی حضرت اندرؔیاسؓ۔
(3) حضرت یعقوبؓ۔
(4) حضرت یُوحنّاؓ۔
(5) حضرت فِلِپُّسؓ۔
(6) حضرت برتُلماؔئیؓ۔
(7) حضرت متّیؓ۔
(8) حضرت توماؓ۔
(9) حضرت یعقوبؓ بِن حلفئیؒ۔
(10) حضرت شمعُونؓ زیلوؔتیس۔
(11) حضرت یہُوداہؓ بِن یعقوبؒ۔
(12) یہُوداہ اِسکریُوتیؓ جس نے لالچ میں آکر آپؑ کو دغابازی کر کے پکڑوا دیا۔

درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔