دو بیٹے
سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایک شخص کے دو بیٹے تھے۔ باپ نے ایک سے کہا: ’بیٹا! آج تم اپنے انگوروں کے باغ میں کام کرنے چلے جاؤ!‘ وہ کہنے لگا: ’آج تو نہیں جا سکتا!‘ بعد ازاں اُسے ندامت ہوئی، تو کام پر چلا گیا۔ باپ نے دوسرے سے بھی اِسی طرح کہا۔ وہ کہنے لگا: ’قبلہ! ابھی جاتا ہوں‘، مگر گیا نہیں! یہ بتاؤ کہ اُن دونوں بیٹوں میں سے کون اپنے باپ کی مرضی بجا لایا؟“ لوگ کہنے لگے: ”پہلا۔ اَور کون؟“ سیدنا عیسٰیؑ نے فرمایا: ”یقین جانو! غیر ملکی قابض حکومت کے لئے محصول چنگی لینے والے یہاں تک کہ کسبِیاں بھی ایمان لانے کے بعد تمہاری جگہ جنت کی طرف رواں دواں ہیں۔ حضرت یحیٰیؑ تو صراطِ مستقیم دکھانے کے لئے تمہارے پاس آئے۔ تم اُنؑ پر ایمان نہ لائے۔ مگر یہ محصول چنگی لینے والے اور کسبِیاں حضرت یحیٰیؑ کی تبلیغ پر ایمان لے آئِیں۔ یہ سب کچھ دیکھ کر بھی تمہیں توبہ کی توفیق نہ ہوئی کہ ایمان لے آتے۔