دو نابینا اشخاص کا شفا پانا
ایک دن جب سیدنا حضرت عیسٰی ؑایک جگہ سے رخصت ہوئے، تو دو نابینا اشخاص آپؑ کے پیچھے آ کر بآوازِ بلند فریاد کرنے لگے: ”وارثِ تختِ داؤدؑ! خلیفۃُ اللہؑ! ہم پر کرم فرمائیے!“ اِس کے بعد جب سیدنا عیسٰیؑ ایک گھر میں تشریف لے گئے، تو وہ دونوں نابینا اشخاص بھی وہاں آ گئے۔ اُن دونوں کو دیکھ کر سیدنا حضرت عیسٰی ؑنے اُن سے پوچھا: ”کیا تمہیں یقین ہے کہ مَیں تمہیں بینائی دے سکتا ہوں؟“ اُنہوں نے جواب دیا: ” جی بیشک مولا آپ دے سکتے ہیں!“ اُن کا جواب سن کر سیدنا حضرت عیسٰی ؑ نے اپنے دستِ مبارک کو اُن کی آنکھوں پر رکھا اور فرمایا: ”تمہارے ایمان کی وجہ سے تمہیں شفا مل گئی ہے!“ وہ دونوں اُسی وقت بینا ہو گئے۔ پھر سیدنا حضرت عیسٰی ؑنے اُنہیں سختی سے منع کیا کہ ”دیکھو! کوئی یہ بات ابھی جاننے نہ پائے!“ اِس کے باوجود وہ پورے علاقے میں جا کر سیدنا حضرت عیسٰی ؑکے اِس معجزے کی تشہیر کرنے لگے۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں