رائی کے دانہ

سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا: ”سلطنتِ الٰہیہ کا پھیلاؤ کس کے مشابہ ہے؟ ہم اُسے کس کی مانند کہیں؟ وہ رائی کے بیج کی مانند ہے۔ جب بیج کھیت میں بویا جاتا ہے، تو حجم کے اعتبار سے کاشت کئے جانے والے بیجوں میں بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے، پھر بھی بڑھتے بڑھتے وہ پودا باقی پودوں سے زیادہ قدآور ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اڑتے ہوئے پرندے بھی اُس کی پناہ میں گھونسلے بنا لیتے ہیں۔“