ؑسبق نمبر 1- ولادت باسعادت حضرت نوح

اب قصہ حضرت نوحؑ کا۔
حضرت لمک ؓ جب 182 سال کا تھا تب اُس کا بیٹا پیدا ہوا۔ حضرت لمک ؓ نے اپنے بیٹے کا نام نوح ؑ رکھا جس کا مطلب ہے “تسلی” کیونکہ حضرت لمک ؓ نے کہا کہ ہمارے لئے کھیتی باڑی کا کام نہایت تکلیف دہ ہے، اِس لئے کہ زمین انسان کے سبب معلون ہوئی۔
لیکن اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹا بخشا ہے اور ہم اپنے بیٹے کے سبب سے تسلی پائیں گے۔
اِس کے بعد حضرت لمک ؓ مزید 595 سال زندہ رہا اور حضرت لمک ؓ کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
آخر کار حضرت لمک نے 777 سال کی عمر میں وصال فرمایا۔


مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔