سبق نمبر 3- رحمت العالمین کی نظرِ کرم
آخر کار خداوندِکریم نے حضرت نوح ؑ اور آپؑ کے اہل بیت اور کشتی میں موجود تمام جانوروں پر نظرِ کرم فرمائی۔
خدا تعالیٰ نے زیرِ زمین پانی کے دہانے بند کر دئیے اور بارش روک کر زور دار ہوا چلائی جس سے زمین پر پانی خشک ہونے لگا۔
طوفان کا پانی کم ہوتے ہوتے ایک سو پچاسویں دن اس قدر اتر گیا کہ ساتویں مہینے کی 17 تاریخ کو کشتی جاکر آراراط کے پہاڑوں پر ٹکرا گئی۔
اس کے بعد پانی مزید گھٹتا رہا یہاں تک کہ دسویں مہینے کی پہلی تاریخ کو پہاڑوں کی چوٹیاں نمودار ہونے لگیں۔
درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔