سبق نمبر 3- ظلم و جبر
خدا تعالیٰ نے جب دنیا میں نظر کی تو دیکھا کہ بنی نوع انسان نہایت بگڑ گیا ہے کیونکہ اُس کے تمام خیالات لگاتار بُرائی کی طرف مائل رہتے ہیں۔
خدا تعالیٰ بنی نوع انسان کی ان حرکتوں سے نہایت رنجیدہ ہوا کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ مَیں نے بنی نوع انسان کو تخلیق کر کے اس دنیا میں بھیجا لکین وہ اپنی بُری حرکتوں کو لگاتار کر رہا ہے۔
خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ گو مَیں ہی نے انسان کو خلق کیا لکین ان کی بُرائیوں کے سبب سے مَیں اُسے رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالوں گا۔
خدا تعالیٰ نے مزید فرمایا کہ میں نہ صرف بنی نوع انسان کو بلکہ زمین پر چلنے پھرنے اور رینگنے والے جانداروں اور ہَوا کے پرندوں کو بھی ہلاک کر دوں گا، کیونکہ مَیں رب بنی نوع انسان کی حرکتوں سے نہایت رنجیدہ ہوا ہو۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں