سبق نمبر 4- حضرت ابراہیمؑ کا وصال
حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسحاق ؑکو اپنی تمام جائیداد اور مال و دولت کا وارث مقرر کردیا۔ لیکن اپنی دوسری ازواجِ مطہرات کے بیٹوں کو بھی مال و دولت دے کر مشرق کی طرف بھیج دیا تاکہ وہ حضرت اسحاق ؑ سے علیحدہ رہیں۔
بالآخر حضرت ابراہیم ؑ نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں اور خوب عمر رسیدہ ہوکر 175 برس میں اپنے آباؤ اجداد سے جا ملے۔ حضرت ابراہیم ؑ کے بیٹوں، حضرت اسحاق ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ نے حضرت ابراہیم ؑ کو بی بی سارہ کے پہلو میں ممرے کے قریب اُسی کھیت کے غار میں سپردِ خاک کیا جو حضرت ابراہیم ؑنے حِتی صُحر سے تعلق رکھنے والے عفُرون بن صُحر سے خریدا تھا۔
حضرت ابراہیم ؑ کے وصال کے بعد حضرت اسحاق ؑ نے چشمہٓ لحَی روئی کے مقام پر خیمے گاڑے اور خدا تعالیٰ نے اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سلسلہ حضرت اسحاق ؑکی طرف موڑ دیا۔
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔