سبق نمبر 5- کشتی سے باہر آنا
طوفان کا پانی ختم ہعنے کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت نوحؑ سے فرمایا۔اے میرے بندے نوحؑ
اپنی بیویؓ ، بیٹوںؓ اور بہوؤںؓ کو ساتھ لے کر کشتی سے باہر چلے آؤ اور جتنے بھی جاندار اس کشتی میں آپ کے ساتھ تھے اُنہیں باہر نکال دیں، خواہ پرندے ہوں، خواہ زمین پر پھرنے یا رینگنے والے جاندار تاکہ سب جاندار زمین میں پھیل جائیں، اپنی اپنی نسل بڑھائیں اور تعداد میں بڑھتے جائیں۔“
چنانچہ حضرت نوح ؑ اپنے بیٹوںؓ، اپنی بیویؓ اور بہوؤںؓ سمیت کشتی سے باہر تشریف لائے۔ آپؑ کے ساتھ ہی تمام رینگنے، اڑنے اور زمین پر چلنے والے جاندار اپنی اپنی اقسام کی صورت میں باہر آئے۔یوں حضرت نوحؑ اور آپؑ کا خاندان خدا تعالیٰ کے اس عذاب سے بچ گیا۔
مندرجہ ذیل سوال کا جواب دیں۔