سبق نمبر 6- کشتی کا تیار ہونا
جب کشتی تیار ہوگئی تب خدا تعالیٰ نے حضرت نوحؑ سے فرمایا: اے میرے بندے نوحؑ بے شک تم ہی اس وقت تمام بنی نوع انسانوں کے درمیان نیک صالح اپنے رب کے بندے ہو۔
لہذا تم اپنے اہلِ بیت کو لے کر اس کشتی میں چلے جاؤ۔
کشتی میں پرندوں اور حلال جانوروں میں سے ہر جنس کے سات سات جوڑے اور حرام جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا اپنے ساتھ اس کشتی میں رکھ لینا تاکہ ان سب جانداروں کی نسل قائم رہے۔
خدا تعالیٰ نے مزید فرمایا: آج سے ساتویں دن میں زمین پر بارش برسانے والا ہوں جو لگاتار چالیس دن اور چالیس رات برستی رہے گی۔
تاکہ تمام مخلوقات کا نام ونشان روئے زمین میں سے مٹ جائے۔
حضرت نوحؑ نے ویسا ہی کیا جیسا خدا تعالیٰ نے اُسے حکم فرمایا تھا۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔