سبق نمبر 7۔ جوؤں کا عذاب۔
فرعون کے انکار کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ سے کلام فرمایا کہ! اپنے بھائی حضرت ہارون سے کہو کہ وہ تمہارا عصا زمین پر مارے عصا لگتے ہی مصر بھر جوئیں پیدا ہوجائیں گی۔ چناچہ حضرت موسیٰ نے ویسا ہی کیا جیسا خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو حکم دیا تھا۔ جیسے ہی حضرت موسیٰ کا عصا زمین پر مارا گیا دیکھتے ہی دیکھتے پورے مصر کی زمین میں جوئیں پیدا ہوگئی اور جوؤں کے غول کے غول مصریوں اور ان کے پالتو جانوروں پر چڑھ دوڑے۔ فرعون کے جادوگروں نے بھی اپنے علم سے یہ معجزہ کرنا چاہا کہ جوئیں پیدا کریں لیکن اس دفعہ وہ سب کے سب ناکام رہے۔ جب جادوگروں نے دیکھا کہ کام نہیں بن رہا تو فرعون سے کہنے لگے: یقیناً اس معجزے کے پیچھے دیوتاؤں کی طاقت ہے۔ تاہم فرعون اپنی ضد پر اڑا رہا اور حضرت موسیٰ کی بات کو ماننے سے انکار کردیا اور بنی اسرائیل کو جانے کی اجازت نہ دی۔
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔