سبق نمبر1۔ بارگاہِ الٰہی میں قربانیاں پیش کرنا
حضرت نوح علیہ السلام نے پھتروں سے ایک قربان گاہ بنائی اور خدا تعالیٰ کے حضور شکر واطاعت گزاری کے لئے وہاں ہر قسم کے حلال جانوروں اور پرندوں میں سے کچھ ذبح کرکے مکمل طور پر جلا دئے، اس قربان گاہ میں سے اٹھنے والی راحت افزا خوشبو کے طفیل حضرت نوح علیہ السلام کو اپنے رب کی رضا حاصل ہوئی۔
تب خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا: اگر چہ انسان شروع ہی سے برائی کی ٹھانتا چلا آرہا ہے تاہم میں آئندہ کبھی بھی زمین پر ایسا عذاب نازل نہ کروں گا جو زندگی کو صفحہ ہستی سے مٹا دے بلکہ جب تک زمین باقی ہے فصل کی بُوائی کٹائی، لُو اور ٹھنڈ، سردی گرمی اور شب وروز کی گردش یوں ہی چلتی رہے گی۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔