سبق نمبر2- تاکیدِ باری تعالیٰ
قصہ مختصر اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت آدمؑ کو باغِ عدن (جنت فردوس) میں اس لئے رکھا تاکہ آپؑ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو۔ اِس کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو ایک تاکید کی کہ اے میرے بندے تجھے ہر درخت کا پھل کھانے کی اجازت ہے۔ لیکن خبردار شجرِ ممنوعہ کے درخت میں سے ہرگز پھل نہ کھانا۔ یاد رکھو! جس دن تم نے شجرِ ممنوعہ کے درخت میں سے پھل کھایا تم نقصان اُٹھانے والوں میں ہوگئے۔
سبق کا خلاصہ
دنیا کے اس نظام کا ہر عنصر اپنی جگہ مکمل اور مستحکم ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پورا نظام اللہ تبارک وتعالیٰ ہی کا تخلیق کردہ ہے اورو ہی اس کا مدبر اور نگراں ہے، اس کائنات میں انسان بلامقصد پیدا نہیں کیا گیا، یہ اس کے لئے دارالامتحان ہے حسن عمل ہی سے وہ اس امتحان میں کامیاب ہوسکتا ہے، اس کے باوجود بھی اگر انسان اللہ تبارک وتعالیٰ کے حکم کی تعمیل نہیں کرتا تو وہ خود آخرت میں اس کے ہول ناک نتائج کامشاہدہ کرلے گا۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔