سبق 11۔ روزے کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰ نے لوگوں سے فرمایا جب تم روزہ رکھو، تو منافقین کی طرح اپنے منھ لٹکا مت لیا کرو۔ وہ تو اداکاری کی غرض سے ایسی صورت اِس لئے بنا لیتے ہیں کہ لوگ اُنھیں روزہ دار سمجھیں۔ یقین جانو! اُنھیں لوگوں کی طرف سے پورا صلہ مل گیا! اِس کے برعکس، جب تم لوگ روزہ رکھو، تو منھ ہاتھ دھو لو! بالوں میں کنگھا کرو گویا کسی تقریب میں جا رہے ہو! اِس طرح لوگوں کو یہ گمان بھی نہ ہوگا کہ تم روزہ دار ہو اور پردۂ غیب میں رہنے والا پروردگارِ بصیر تمھیں اِس کا اجر دےگا۔“
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔