سبق 15۔ خدا تعالیٰ سے مانگنے کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا”ربّ سے مانگتے رہو! وہ تمھیں دےگا۔ اُسے ڈھونڈتے رہو! اُسے پاؤ گے۔ اُس کا در کھٹکٹاتے رہو! وہ تمھارے لئے کھول دےگا۔ جو کوئی اُس سے مانگتا رہتا ہے، وہ اُسے دیتا ہے۔ جو کوئی اُس کا طالب رہتا ہے، وہ اُسے ضرور مل جاتا ہے اور جو کوئی اُس کے در پر دستک دیتا رہتا ہے، اُس کے لئے ضرور کھولا جاتا ہے۔ کبھی ایسا باپ بھی دیکھا ہے کہ اُس کا بیٹا تو مانگے روٹی اور وہ اُسے پتھر دے؟ یا مانگے تو مچھلی لیکن وہ اُسے سانپ دے؟ پس جب تم برے انسان ہوتے ہوئے بھی اپنے بچوں کو اچھی اچھی چیزیں دینا جانتے ہو، تو تمھارا پروردگار ربُّ العرش اپنے در کے سوالیوں کو تم سے بڑھ کر اچھی اچھی چیزیں کیوں کر نہیں دےگا؟ لہٰذا جس طرح تم چاہتے ہو کہ لوگ تمھارے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کریں، اُسی طرح تم بھی اُن لوگوں سے اچھا سلوک کرو! کیونکہ یہی توراۃ شریف اور صحائفِ انبیاءؑ یعنی پورے کلامُ اللہ کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔“
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔