سبق 16۔ جھوٹے دعویداروں کے متعلق تعلیم

سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے لوگوں سے فرمایا” تم نبوت کے جھوٹے دعویداروں سے خبردار رہو! وہ تمھارے پاس جھوٹ موٹ بھیڑوں کے روپ میں آتے ہیں، مگر حقیقت میں پھاڑ کھانے والے بھیڑیئے ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو تم اُن کے کرتوتوں سے پہچان سکتے ہو۔ بھلا! کبھی جھاڑیوں سے انگور یا انجیر کی توقع کی جا سکتی ہے؟ اچھے پھل ہمیشہ اچھے درختوں پر لگتے ہیں اور بےکار پھل بےکار درختوں پر۔ اچھے درخت بےکار پھل نہیں لا سکتے۔ نہ ہی بےکار درخت اچھے پھل۔ جو درخت اچھا پھل نہیں لاتے، کاٹ کر آگ میں جھونک دئے جاتے ہیں۔ اِسی طرح تم اُن نبوت کے جھوٹے دعویداروں کو اُن کے کرتوتوں سے پہچان سکتے ہو۔“


درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔