سبق 17۔ ربُّ العرش کی رِضا کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا”مجھے صرف ’مولا! مولا!‘ کہہ کر پکارنے سے کوئی بھی جنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔ صرف وہی لوگ جائیں گے جنت میں جو میرے پروردگار ربُّ العرش کی رِضا کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں۔ روزِ محشر بہت سے لوگ مجھ سے کہیں گے: ’مولا! مولا! ہم آپ کا نام لے کر الہامی باتیں کرتے رہے۔
آپؑ کے اِسمِ اعظم کی برکت سے جنات نکالتے اور بے بہا کرامات دکھاتے رہے۔‘ اُس وقت مَیں واضح الفاظ میں اُن سے کہہ دوں گا: ’میری تمھاری تو کبھی جان پہچان ہی نہیں رہی۔ دفع ہو جاؤ یہاں سے! نافرمان لوگوں کیونکہ تم اپنی خواہشات پر مبنی زندگی بسر کرتے تھے ناکہ خدا تعالیٰ کی رضا پر۔
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔