سبق 4۔ زنا اور گمراہی کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا تم عبادت خانوں میں یہ تلاوت سنتے رہتے ہو کہ تمھارے آباء و اجداد سے کہہ دیا گیا تھا کہ ’کسی سے زنا نہ کرنا ‘“ اس تشریح میں مَیں المسیحؑ تم سے یہ کہتا ہوں کہ جس کسی شخص نے نظرِ بد سے کسی عورت کو دیکھا، وہ شخص دل میں اُس کے ساتھ زنا کر چکا۔
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے مزید فرمایا اگر تمھاری دائیں آنکھ تمھیں گمراہی کا راستہ دکھائے، تو اُسے نوچ کر پھینک دو! بہتر یہی ہے کہ چاہے تمھاری ایک آنکھ ضائع ہو جائے، لیکن تم پورے کے پورے جہنم جانے سے بچ جاؤ! اِسی طرح اگر تمھارا ہاتھ گمراہی کی طرف بڑھے، تو اُسے کاٹ کر پھینک دو! چاہے تمھارا دایاں ہاتھ ہی کیوں نہ ہو۔ بہتر یہی ہے کہ چاہے تمھارا ایک ہاتھ ضائع ہو جائے، لیکن تم پورے کے پورے جہنم میں پھینک دئے جانے سے بچ جاؤ۔
درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔