سبق 5۔ طلاق کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا کہ تم اپنے عبادت خانوں میں یہ تلاوت سنتے رہتے ہو کہ تمھارے آباء و اجداد سے کہہ دیا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے، تو ثبوت کے طور پر اُسے طلاقنامہ بھی لکھ دے۔
اِس کی تشریح میں مَیں المسیح تم سے یہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے اگر اُس شخص کی بیوی بدچلنی کی مرتکب نہیں تو دراصل وہ شخص اپنی بیوی پر درپردہ بدچلنی کا الزام لگاتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دلوا کر اُس مُطلّقہ سے شادی رچا لیتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں بدکاری کا مرتکب ہوتا ہے۔
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔