سبق 7۔ انتقام لینے کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا تم اپنے عبادت خانوں میں سنتے رہتے ہو کہ اللہ تعالٰی نے پہلوں سے یہ فرمایا تھا۔
آنکھ کے عوض آنکھ اور دانت کے عوض دانت۔‘ اِس کی تشریح کرتے ہوئے مَیں المسیح تم سے یہ کہتا ہوں کہ برائی کا جواب برائی سے مت دو! اگر کوئی شخص تمھارے دائیں گال پر تھپڑ مارے، تو بایاں گال بھی اُس کی طرف پھیر دو! اگر کوئی شخص تم پر مقدمہ کر کے تمھاری قمیض ہتھیانے کے چکر میں ہو، تو اُسے اپنی اونی چادر بھی اتار کر دے دو! اگر کوئی سرکاری اہل کار تمھیں بیگار میں ایک مِیل لے جانا چاہے، تو تم اُس کے ساتھ دو مِیل خوشی سے جانے کے لئے تیار ہو جاؤ! اِسی طرح اگر کوئی ضرورتمند تم سے کچھ سوال کرے، تو اُسے دے دو! اگر کوئی تم سے قرضِ حسنہ مانگے، تو اُسے قرض دینے سے انکار مت کرو۔
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔