سبق 9۔ خیرات کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا”خبردار! اعمالِ صالحہ لوگوں کے دکھاوے کے لئے نہ کرو! نہیں تو تمھارے پروٓردگار ربُّ العرش سے تمھیں کوئی صلہ نہیں ملےگا۔
لہٰذا جب صدقہ، خیرات یا زکوٰۃ دو، تو اپنے لئے ڈھنڈورا مت پٹواؤ! ایسا تو منافقین گلی کوچوں اور عبادت خانوں کے سامنے کرتے ہیں۔ یقین جانو! ایسے لوگوں کا صلہ تو بس یہی ہے کہ لوگ اُن کی تعریفیں کریں۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے تو کچھ ملنے سے رہا۔
میں المسیح تم سے کہتا ہوں کہ صدقہ، خیرات یا زکوٰۃ دیتے وقت یہ بات مدِ نظر رکھو کہ دائیں ہاتھ سے خرچ کرتے وقت بائیں کو خبر تک نہ لگے یعنی اِس بات کا کسی کو بھی علم نہ ہو۔ اس کے برعکس تمھارا پروردگارِ عالمُ الغیب سب کچھ جانتے ہوئے اِس کا اجر دے گا۔“
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔