سوال نمبر 5- حضرت یعقوب کی وفات

دعائیہ کلمات کے بعد حضرت یعقوب نے اپنے بیٹوں سے کہا اب میں بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرف لوٹ جانے والا ہوں۔ مجھے میرے باپ دادا کے پہلو میں اس قبرستان میں دفن کرنا جو میرے دادا حضرت ابراہیم نے کنعان میں عفرون حتّی سے خریدا تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں میرے دادا حضرت ابراہیم اور دادی بی بی سارہ اور میرے والد حضرت اسحاق اور میری والدہ ربقہ دفن ہوئے اور پھر میں نے اپنی بیوی لیاہ کو بھی وہاں دفن کیا تھا کیونکہ زمین کا یہ ٹکڑا اور اس میں موجود غار میں نے بنو حِت سے خریدا تھا۔ اپنے بیٹوں کو وصیت کرنے کے بعد حضرت یعقوب نے اپنے بستر پر آخری سانسیں لیں اور اپنے آباؤ اجداد سے جا ملے۔
تب حضرت یُوسُؔف اپنے والد حضرت یعقوب کے مُنہ سے لِپٹ کر زار زار روئے۔ حضرت یُوسُؔف نے اُن طبِیبوں کو جو آپ کے نوکر تھے اپنے والد حضرت یعقوب کی لاش میں خُوشبُو بھرنے کا حُکم دِیا۔ سو طبِیبوں نے حضرت یعقوب کی لاش میں خُوشبُو بھری۔ اور چالِیس دِن پُورے ہُوئے کیونکہ خُوشبُو بھرنے میں اِتنے ہی دِن لگتے تھے۔ اور مِصری حضرت یعقوب وفات پر ستّر دِن تک ماتم کرتے رہے۔
اور جب ماتم کے دِن گُذر گئے تو حضرت یُوسُؔف نے فِرعوؔ کے گھر جا کر اجازت مانگی کہ میرے والد حضرت یعقوب نے یہ مُجھ سے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر وعدہ لے کر کہا تھا کہ جب مَیں وصال فرما جاؤں تُو مُجھے اُسی قبرستان میں دفن کرنا جہاں میرے آباؤ اجداد دفن ہیں اور جو مُلکِ کنعانؔ میں ہے۔ فِرعوؔن نے حضرت یوسف سے کہا کہ جا اور اپنے والد حضرت یعقوب کو جَیسے انہوں نے آپ سے وعدہ لیا تھا وہی کر۔ حضرت یُوسُؔف اپنے والد حضرت یعقوب کو تدفین کرنے کنعان کو چلے اور فِرعوؔن کے سب خادِم اور اُس کے گھر کے مشائخ اور مُلکِ مِصر کے سب مشائخ اور حضرت یُوسُؔف کے گھر کے سب لوگ اور حضرت یعقوب کے خاندان کے لوگ حضرت یوسف کے ساتھ کنعان کے لئے روانہ ہوئے بنی اسرائیلی مصر میں صِرف اپنے بال بچّے اور بھیڑ بکرِیاں اور گائے بَیل وادئ طوملات (جشن) کے علاقہ میں چھوڑ گئے تھے۔ اور حضرت یوسف اپنے ساتھ رتھ اور سواروں کو بھی گئے اپنے ساتھ لیکر گئے۔ سو ایک بڑا انبوہ حضرت یوسف کے ساتھ روانہ ہوا تاکہ حضرت یعقوب کو تدفین کر آئیں۔
حضرت یعقوب کے بیٹوں نے جَیسا آپ نے اُن کو وصیت فرمائی تھی وَیسا ہی آپ کے لِئے کِیا۔ اُنہوں نے حضرت یعقوب کی لاش کو مُلکِ کنعانؔ میں لے جا کر اُس کھیت میں جِسے حضرت ابراہیم نے عِفرون حِتّی سے خرِید کر قبرستان کے لِئے اپنی مِلکِیّت بنا لِیا تھا وہیں دفن کِیا۔ اور حضرت یُوسُؔف اپنے والد حضرت یعقوب کو تدفین کر کے اپنے بھائِیوں اور اُن کے ساتھ جو آپ کے والد حضرت یعقوب کو دفن کرنے کے لِئے مصر سے ساتھ آئے تھے سب کے سب واپس مصر لوٹ گئے۔

درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔