سبق 6۔ قسم کھانے کے متعلق تعلیم
سیدنا حضرت عیسیٰؑ نے لوگوں سے فرمایا “تم سنتے رہتے ہو کہ اللہ تعالٰی نے تمھارے آباء و اجداد سے کہا تھا کہ ’میرا نام لے کر جھوٹی قَسمیں مت کھانا! بلکہ جو بھی اللہ تبارک و تعالٰی کی قَسم اٹھائے، اُسے پورا بھی کرے۔‘ اِس کی تشریح کرتے ہوئے مَیں المسیح تم سے یہ کہتا ہوں کہ کبھی بھی قَسم نہ کھانا۔ نہ تو آسمان کی کیوں کہ وہ اللہ تعالٰی کا عرش ہے۔ نہ ہی زمین کی کیوں کہ یہ اُس کا فرش ہے۔ نہ ہی یروشلم کی کیوں کہ یہ وہ حضرت داؤد بادشاہ کا شہر ہے۔ نہ اپنے سر کی قَسم اٹھانا! کیوں کہ تم اپنے ایک بال تک کو سفید یا کالا اُگا نہیں سکتے۔ پس تمھارے لئے بہتر یہی ہے کہ ہاں کرنا ہو، تو صرف ’ہاں!‘ کہہ دو! اور اگر نہیں کرنا ہو، تو صرف ’نہیں!‘ کہہ دو! اِس سے تجاوز کرنا شیطانی حرکت ہے۔“
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔