سیدنا حضرت عیسیٰؑ کا شجرہِ نسب

سیدنا حضرت عیسیٰ ابنِ مریم کا شجرہ نسب۔
سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت داؤدؑ کی آل ہونے کے ناتے اُنؑ کے تخت کے وارث اور حضرت ابراہیمؑ کی آل ہونے کی بناء پر اُنؑ کی برکتوں کو اقوامِ عالَم تک پہنچانے کا وسیلہ ہیں۔
حضرت ابراہیمؑ سے حضرت داؤدؑ تک چودہ مشہور بزرگ یہ گزرے ہیں:
(1) حضرت ابراہیمؑ۔
(2) حضرت اسحاقؑ۔
(3) حضرت یعقوبؑ۔
(4) حضرت یہُوداہؓ۔ اور آپؓ کے بھائی۔
(5) حضرت فارصؒ۔ فارصؒ اور زارِحؒ جڑواں بھائی تھے۔ اِنؒ کی والدہ کا نام بی‌بی تمرؒ تھا۔
(6) حضرت حصرونؒ۔
(7) حضرت ارمؒ۔
(8) حضرت عمّیندابؒ۔
(9) حضرت نحسوؔنؒ۔
(10) حضرت سلموؔنؒ۔
(11) حضرت بوعزؒ۔ حضرت بوعزؒ کی والدہ کا نام بی‌بی راحبؓ تھا۔
(12) حضرت عوبیدؒ۔ حضرت عوبیدؒ کی والدہ کا نام بی‌بی رُوؔتؓ تھا۔
(13) حضرت یسّٰیؓ۔
(14) حضرت داؤدؑ۔
حضرت داؤدؑ سے لے کر قومِ بنی اسرائیل کے ملکِ بابل میں اسیر ہو کر جانے تک چودہ مشہور بزرگ یہ گزرے ہیں:
(1) حضرت داؤدؑ۔ آپؑ بنی اسرائیل کے عظیم بادشاہ بھی تھے۔
(2) حضرت سلیمانؑ۔
(3) حضرت رَحْبَعامؒ۔
(4) حضرت اَبِیّاؒ۔
(5) حضرت آساؒ۔
(6) حضرت یہوسفطؒ۔
(7) حضرت یُورامؒ۔
(8) حضرت عُزِیّاہؒ۔
(9) حضرت یُوتامؒ۔
(10) حضرت آخزؒ۔
(11) حضرت حِزقِیاؔہؒ۔
(12) حضرت مُنسّیؒ۔
(13) حضرت امُوؔنؒ۔
(14) حضرت یُوسیاہؒ۔ جلاوطن ہو کے ملکِ بابل میں اسیری کے زمانے میں حضرت یُوسیاہؒ سے حضرت یکوُنیاؔہؒ اور دوسرے بچّے پیدا ہوئے۔
بابل میں اسیر ہو جانے سے خلیفۃُ اللہ سیدنا عیسٰیؑ تک چودہ مشہور بزرگ یہ گزرے ہیں:
(1) حضرت یکوُنیاؔہؒ
(2) حضرت سیالتی‌ایلؒ۔
(3) حضرت زَرُبابِلؒ۔
(4) حضرت اَبِیہُودؒ۔
(5) حضرت اِیلیاقمؒ۔
(6) حضرت عازُورؒ۔
(7) حضرت صدوؔقؒ۔
(8) حضرت اَخیمؒ۔
(9) حضرت الِیہُودؒ۔
(10) حضرت الیعزرؒ۔
(11) حضرت مَتّانؒ۔
(12) حضرت یعقوبؒ۔
(13) حضرت یوسفِؓ۔
حضرت یوسفِؓ نے وحیِ الٰہی کی پیروی کرتے ہوئے بی بی مریمؑ سے شادی کی۔
(14) سیدنا عیسٰیؑ ابنِ مریمؑ۔
خدا کی طرف سے آپؑ کا لقب ”اَلْمَسِیح“ تھا۔

درج ذیل سولات کے جواب دیں۔