صبر وتحمل
سیدنا حضرت عیسیٰ ؑنے صبر و تحمل کے بارے میں ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا: ”کسی شخص نے اپنے انگوروں کے باغ میں انجیر کا درخت لگا لیا۔ پھلوں کے موسم میں وہ انجیریں توڑنے کے لئے باغ میں گیا۔ اُس میں انجیریں نہ پا کر اُس نے باغبان سے کہا: ’دیکھو! مَیں تین برس سے انجیریں توڑنے کے لئے آ رہا ہوں، مگر مجھے اِس درخت سے کچھ بھی تو نہیں مل رہا۔ اِسے کاٹ ڈالو! یہ زمین کی زرخیزی کیوں کم کرے؟‘ باغبان کہنے لگا: ’حضور! اس انجیر کے درخت کو اِس سال بھی رہنے دیں۔ مَیں اِس کے ارد گرد کھدائی کر کے کھاد ڈالوںگا۔ اِس دفعہ پھَلا پھولا تو خیر، ورنہ پھر کٹوا دیجئے گا۔