محصول لینے والا
سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے بارگاہِ الہیٰ میں خود کو پست کرنے کے حوالے سے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا : دو شخص عبادت کرنے کے لئے بیتُ المَقدِس کے حرم شریف گئے: ایک یہودی علماء تھا، دوسرا محصول چنگی لینے والا۔ عبادت کے بعد یہودی علماء کھڑے ہو کر اپنے دل میں یہ دعا کرنے لگا: ’اللہ! مَیں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ مَیں دوسرے لوگوں کی طرح نہیں ہوں جو دوسروں کو لُوٹنے والے، بدمعاش اور دوسروں کی عزت سے کھیلنے والا ہوں اور نہ ہی مَیں اِس محصول چنگی لینے والے کی طرح بدکار ہوں۔ مَیں تو ہفتے میں دو دن نفلی روزے رکھتا اور اپنی ساری آمدنی میں سے زکوٰۃ و عُشر دیتا ہوں اس یہودی علماء نے رب تعالیٰ کے سامنے خود ایک بڑا نیک اور صالح شخص ظاہر کرنے کے لئے یہ دعا مانگی۔‘ ”اُس کے برعکس، محصول لینے والا شخص دور کھڑا، اِتنا بھی نہیں چاہتا تھا کہ آسمان کی طرف نگاہ کرے اور رب تعالیٰ سے دعا کرے۔ وہ سینہکوبی کر کے اس طرح دعا کرنے لگا: ’اللہ! مجھ گناہگار پر رحم کر میں گناہ گار ہوں۔!‘ سیدنا حضرت عیسیٰ ؑنے فرمایا لوگو! مَیں تم سے کہتا ہوں کہ اُس یہودی علماء کی دعا نہیں بلکہ وہ محصول لینے والے شخص کی دعا باگاہِ الہی میں قبول ہوئی کیونکہ اُس نے رب کے حضور خود کو ایک بڑا نیک اور صالح شخص نہیں بلکہ ایک عاجز اور گناہ گار ظاہر کیا۔ سیدنا حضرت عیسیٰ ؑنے مزید فرمایا !جو کوئی اپنے آپ کو بڑا سمجھےگا، اللہ تعالٰی اُسے نیچا دکھائےگا۔ اور جو کوئی اپنے آپ کو پست کرےگا، اللہ تعالٰی اُس کا سر بلند کر دےگا۔“