پوشیدہ خزانہ
سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا: ”دیکھو! سلطنتِ الٰہیہ میں داخل ہونے کی ایک حکایات سنو! کسی کھیت میں پوشیدہ خزانہ مدفون تھا۔ کسی شخص نے اُسے اچانک دیکھ لیا اور محفوظ رکھنے کی غرض سے وہیں اُسے دوبارہ چھپا دیا۔ پھر اُس شخص نے اپنا سب کچھ بڑی خوشی سے فروخت کر کے وہ کھیت خرید لیا اور وہ شخص اُس خزانے کا مالک بن گیا۔