کپڑے
سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا: کوئی بھی شخص پرانی پوشاک میں کورے کپڑے کا پیوند ہرگز نہیں لگاتا کیوں کہ نئی پیوندکاری سے پرانی پوشاک مزید پھٹ جاتی ہے۔ اِسی طرح تازہ آبِ انگور پرانے مشکیزوں میں نہیں بھرا جاتا کیوں کہ بعد میں آبِ انگور ابلنے سے مشکیزے پھٹ جاتے ہیں اور آبِ انگور ضائع ہو جاتا ہے۔ تازہ آبِ انگور ہمیشہ نئے مشکیزوں میں رکھا جانا چاہئے تاکہ دونوں محفوظ رہیں۔