گمشدہ سکہ

 سیدنا حضرت عیسیٰ ؑ نے  گمشدہ سکے  کے حوالے سے ایک مثال پیش کرتے ہوئے فرمایا : فرض کرو کہ کسی عورت کے پاس چاندی کے دس سِکّے ہوں اور اُن میں ایک گم ہو جائے، تو کیا وہ چراغ جلا کر سارے گھر میں جھاڑو لگاتی اور خوب ڈھونڈتی نہیں رہےگی جب تک کہ وہ مل نہ جائے؟ مل جانے کے بعد وہ اپنی سہیلیوں اور پڑوسنوں کو بلا کر یہ کہتی ہے کہ: ’میرے ساتھ خوشی مناؤ! مجھے اپنا کھویا ہؤا سِکّہ مل گیا ہے!‘ مَیں تم سے کہہ رہا ہوں کہ اِسی طرح ایک گمراہ شخص کے توبہ کرنے پر فرشتے اللہ کے حضور جشن مناتے ہیں۔“