ہوا اور پانی کا خاموش ہوجانا

ایک دن سیدنا حضرت عیسٰیؑ نے اپنے حواریینؓ سے فرمایا: ”آؤ! جھیل کے اُس پار چلیں۔“ یہ کہہ کر آپؑ اُن کے ساتھ کشتی پر تشریف لے گئے۔ سفر کے دوران آپؑ سو رہے تھے کہ جھیل میں زبردست طوفان آ گیا اور کشتی ڈوب جانے کا خطرہ تھا۔ حواریینؓ نے فورًا آپؑ کو جگایا اور کہنے لگے: ”مولا! ہم ہلاک ہونے کو ہیں۔“ سیدنا حضرت عیسٰیؑ نے طوفانی لہروں کو ڈانٹا: اور کہا خاموش ہو جاؤ “ تو طوفان فورًا خاموش ہوگیا! سیدنا حضرت عیسٰیؑ نے حواریینؓ سے فرمایا: ”کیا ہؤا تمہارے ایمان کو؟“ وہ گھبرائے ہوئے تو تھے ہی لیکن حیرت سے کہنے لگے: ”اللہ اکبر! بحر و طوفان بھی سیدنا حضرت عیسٰیٔ کے تابعِ فرمان ہیں۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔