سلسلہ انبیا کرام (ازروئے توارت شریف) – حضرت ابراہیمؑ

یہ کورس ایک ایسی روحانی داستان کا سفر ہے جو خلیل اللہ حضرت ابراہیمؑ کی زندگی کے ان مبارک لمحات کو اجاگر کرتا ہے جہاں اطاعت، قربانی، صبر اور نجات کے اشارے پوشیدہ ہیں۔ اس سفر میں ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے ایک باپ نے ربِ کریم کے حکم پر اپنے جگر کے ٹکڑے کو قربانی کے لیے پیش کیا، کیسے خامشی اطاعت بن گئی، اور تسلیم، وفا اور دعا نے قربانی کو عبادت کی بلند ترین شکل عطا کی۔ یہ مضامین نہ صرف حضرت ابراہیمؑ کے خلوص و فنا کو بیان کرتے ہیں بلکہ اُن الٰہی وعدوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں جو نسلوں میں منتقل ہوتے ہوئے نجات کی روشنی تک پہنچتے ہیں۔